Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترا کھنڈ: ٹرک نے راہگیروں کوروند ڈالا ، 10ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔ اتر پردیش کے ضلع بریلی کے رہنے والے نوجوانوں کا گروپ مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے پیدل سڑک کے کنارے جارہا تھا کہ عقب سے تیز رفتار ٹرک انہیں روندتا ہوا چلا گیا جس سے 10افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 11شدید زخمی ہوگئے۔پنچاوت ضلع کے ڈی ایم احمد اقبال نے بتایا کہ مرنیوالوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔ شدید زخمیوں کو بریلی کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جبکہ 19سالہ کمل کی بریلی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میںموت ہوگئی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -فیملی پنشن پر شادی شدہ بیٹیوں کا بھی حق

شیئر: