رگنگ، جنوبی افریقہ.... مقامی وائلڈ لائف پارک میں ایک ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب زرافے نے غصے کے عالم میں فلم کی شوٹنگ کیلئے موقع پر موجود ڈائریکٹر کو زور دار ٹکر ماری اور جس سے وہ 16فٹ بلندی تک اچھلا اور نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔ واضح ہو کہ 47سالہ فلم ڈائریکٹر کئی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں اور اس بار بھی وہ ایک ٹی وی شو کیلئے کوئی دستاویزی فلم تیار کرنے کیلئے علاقے میں آئے تھے کہ یہاں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ وہ آئی ٹی وی کے مشہور پروگرام وائلڈ ایٹ ہارٹ سیریز کیلئے ڈاکیومنٹری تیار کررہے تھے۔ کارلوس منصوبے کے مطابق اپنے نئے پروجیکٹ کا بیشتر حصہ فلما چکے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ زرافے کے سر کی ٹکر سے کارلوس شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔