Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے لیہ میں سرنگ کا افتتاح کیا

لیہ.... وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ انہوں نے ایشیا کی طویل ترین زوجیلا سرنگ پر کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرنگ کے نتیجے میں اس علاقے کو ملک کے بقیہ شہروں سے ملانے میں مدد ملے گی۔ زوجیلا سرنگ سرینگر کارگل لیہ نیشنل ہائی وے پر 11 ہزار578فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ موسم سرما میں بھاری برفباری کے نتیجے میں یہ راستہ بند ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں لداخ کشمیر سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ وزیراعظم نے ایک عجائب گھر کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں لداخ ریجن کی تاریخ اور روایتوں کو محفوظ کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: