نیویارک..... مائیکروسافٹ والوں نے ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک انتہائی کشادہ قسم کی ٹچ اسکرین تیار کی ہے۔ جس کا سائز 50.5انچ ہے او رجسے ہب ٹو کا نام دیا گیا ہے جہاں ٹیکنیکلی طور پر اسے میگا ٹیبلٹ کا نام دیا گیا ہے۔ صارفین کو اس پر لکھنے کیلئے ڈیجیٹیل قلم کی ضرورت پیش آئیگی تاہم وہ اپنی انگلی کی مدد سے بھی اس پر لکھ سکیں گے۔ میگا ٹیبلٹ پر کشادہ عدسوں والے کیمرے بھی نصب ہیں جو کسی بھی بڑے کانفرنس روم کا مکمل احاطہ کرسکتے ہیں۔ حتمی قیمت اب تک سامنے نہیں آسکی تاہم اندازے کے مطابق یہ 5ہزار ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ اسے روشناس کرانے کے بعد مائیکرو سافٹ والے اپنے روایتی وائٹ بورڈ کو تبدیل کردیں گے اور یہ نیا ہب ٹو اسکی جگہ لے گا۔