Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : نجی اسپتال کے میل نرس کو زخمی کرنے والے سے تحقیقات جاری ہیں ، پولیس

مدینہ منورہ .... نجی اسپتال کے فلپائنی میل نرس پر حملہ کرنے والے سے پولیس مزیدتفتیش کر رہی ہے ۔ نرس کا کہنا تھا کہ میں کام میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص نے چاقوسے اس پر حملہ کر دیا ۔ رولانڈمینا نامی میل نر س نے ہوش میں آنے کے بعد سبق نیوز کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسپتال کے کاونٹر پر ایک مریض کی فائل تلاش کر رہا تھا کہ اچانک ایک شخص کو اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا پہلے میں سمجھا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے مگر اچانک اس نے مجھ پر حملہ کر دیا ۔ اس کے ہاتھ میں چاقو تھا جو اس نے مجھ پر مارنا شروع کیا ۔ سب کچھ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا اور چاقوکے وار سے اس کے ہاتھ کی نس کٹ گئی جس سے بڑی مقدار میں خون نکلنے لگا ۔رولانڈ نے مزید بتایا کہ ملزم نے اس پر دوسری بار چاقو سے حملہ کیا جسے اس نے اپنے دوسرے ہاتھ پر روکا مگر نس کٹ جانے سے بڑی مقدار میں خون بہہ گیا تھا۔ اسی اثناءمیں وہاں موجود دیگر افراد کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا جبکہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے میں بے ہوش ہو گیا جب ہوش آیا تو خود کو آپریشن روم میں دیکھا۔ رولانڈ نے ملزم کے بارے میں بتایا کہ واردات سے کئی گھنٹے قبل وہ میرے پاس آیا تھا اور اسکا کہنا تھا کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر اسے انجکشن لگا دوں مگر میں نے انکار کر دیا جس پر وہ خاموشی سے اسپتال سے چلا گیاتھا ۔ اس کے جانے کے بعد میں اپنے کام میں مصروف ہو گیا ۔ قانونی طور پر ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہ تو کسی کو دوائی دیتے ہیں اور نہ ہی انجکشن لگاتے ہیں ۔میرے انکار پر وہ چلا گیا تھا مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ کچھ ہی دیر بعد وہ اس پر چاقو سے حملہ کر دے گا ۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 برس سے اس اسپتال میں کام کر رہا ہے اس سے قبل کسی نے اس سے بدتمیزی نہیں کی ہر کوئی انتہائی اخلاق کا مظاہرہ کرتا ہے مگر معلوم نہیں اس شخص کو کیا ہوا کہ اچانک اس طرح مشتعل ہو گیا حالانکہ میں نے اصول کی بات کی تھی ۔

                              

شیئر: