Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غنیمت ہے کہ سپریم کورٹ ہے، چدمبرم

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بی جے پی پر کرناٹک اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے سلسلے میں جوڑ توڑ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار کیلئے کچھ بھی کرلیتی ہے لیکن سپریم کورٹ کی موجود گی غنیمت ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے بی جے پی نے15دن کا وقت مانگا،خفیہ ووٹنگ کی اپیل کی ،عارضی اسمبلی اسپیکر کا داؤ کھیلنے کے علاوہ مختلف پینترے بازی کی ۔ چدمبرم نے عدالت کی موجود گی پر شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اکثریت ثابت کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کرنا شفافیت کا بہترین طریقہ ہے۔ اس ہدایت پر سپریم کورٹ کوسلیوٹ کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ پولیس نے اخلاقی گراوٹ کی انتہا کر دی

شیئر: