Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں کرین کا ایک بازو گر گیا

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ اتوارکو مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں کرین کا ایک حصہ گر جانے پر آپریٹر معمولی زخمی ہوا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کرین کا حصہ ایسی جگہ گرا جو فی الوقت نماز کیلئے مخصوص نہیں۔ احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کا بھی حادثہ رونما نہ ہو۔ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تاکیداً کہا تھا کہ حادثے کی جگہ زائرین سے قطعاًخالی تھی۔
 

شیئر: