Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسانوں کو دام نہیں ، نوجوانوں کو کام نہیں، کمل ناتھ

بیتول۔۔۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4برسوں کے دوران کسانوں کوان کی فصلوںکانہ دام ملا اور نہ ہی نوجوانوں کو کام۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے تو بیتول سے ناگپور 4رویہ شاہراہ تعمیر کرائی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا فرض ہے کہ گروپ بندی سے بالا ہوکر کسانوں اور غریب عوام کے مفادات کے تحفظ کی فکر کریں۔ پانڈیچیری کے وزیر اعلیٰ نارائن سوامی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے حلف لیتے ہی ملک کے عوام کو اچھے دن کے خواب دکھائے تھے لیکن ان 4برسوں میں عام آدمی کے تو نہیں بلکہ بی جے پی رہنماؤں اور بڑے صنعتکاروں کے اچھے دن ضرور آگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مہاراشٹر: 3ہزار غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیئر: