Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، حسن سبحانی

ٹی وی کے نامور اداکار حسن سبحانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شوبز سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے تاہم عید الفطر کے بعد نئے پراجیکٹس میں کام کروں گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا بابرکت مہینہ ہے ۔ میری کوشش ہے کہ اس ماہ میں جس قدر ہو سکے اپنا وقت عبادت میں گزاروں ۔ حسن سبحانی نے کہا کہ عید الفطر کے بعد تین پراجیکٹس میں کردار نبھانے کی پیشکش موجود ہے جس کا جائزہ لے رہا ہوں۔
 

شیئر: