بالی وڈ سے پیشکش ہوئی مگر معذرت کر لی،شبیر جان
سینیئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میں نیکی کر کے بھول جاتا ہوں۔مجھے اپنی کوئی بھی نیکی یاد نہیں ۔میں نے کبھی نیکی کر کے کسی سے صلے کی توقع نہیں رکھی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انجانے میں سب سے زیادہ اپنی اہلیہ کا دل توڑ دیتا ہوں اور احساس ہونے پر اسکا مداوا بھی کر لیتا ہوں۔ میری بیوی گھر میں جو بھی کھانا بناتی ہیں ،وہ خاموشی سے کھا لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر میرے لئے اپنا ملک سب سے پہلے ہے اور اس لئے میں نے بالی وڈ میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ہر وہ اداکار پسند ہے جو اپنے کردار میں ڈوب کر حقیقت کا رنگ بھر دیتا ہے۔ میں نے ہمیشہ نئے آنے والے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جب وہ سینیئرز میں شمار ہوجائیں تو اپنے جونیئرز کو ضرور کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچائیں ۔