امین آباد میں فرقہ وارانہ تصادم ٹل گیا
لکھنؤ۔۔۔۔شہر کے سب سے بڑے کاروباری بازار امین آباد میں گزشتہ شب فرقہ وارانہ تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ذمہ دار شہریوں اور پولیس افسران کی ذہانت و رواداری کے باعث امن و امان پامال ہونے سے محفوظ رہا ۔ رمضان المبارک میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی امین آباد چوراہے پر کھانے پینےاور ملبوسات کی بھی دکانیں آراستہ کی گئیں جو سحری کے وقت تک کھلی رہتی ہیں لیکن شب 12 بجے قیصر باغ سبزی منڈی سے کچھ شر پسند عناصر نے آکر دکانیں بند کرانے کی کوششیں شروع کردیں جس پر لوگوں نے اعتراض کیا۔ نوبت تصادم تک جاپہنچی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران اور سیکیورٹی دستے موقع پر پہنچ کر حالات پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے۔