اعظم گڑھ: بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل
اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے جین پور کوتوالی علاقے کے نورالدین پور انجان شہید گرام پنچایت میں خواتین کے آپسی تنازع میں بھتیجے نے چچا کے سر پر لاٹھی سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق نورالدین پور گاؤں کے رہنے والے عبدالعزیز کی انجان شہید بازار میں سیلون کی دکان ہے ۔ دوپہر بعد جب وہ گھر آئے تو خواتین میں آپسی بحث جاری تھی ۔ عبدالعزیز نے معاملہ رفع دفع کرانے کیلئے آگے بڑھے کہ اسی دوران ان کے بھتیجے صدام نے مداخلت کرتے ہوئے بحث میں شامل ہوگیا اور بات طول پکڑگئی۔تنازع اتنا بڑھا کہ صدام نے اپنے چچا کے سر پر لاٹھی سے حملہ کردیا جس سے موقع پر ہی عبدالعزیز کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی جین پور کے کوتوال دیوانند جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اورحملہ آورکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔