Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور: زہریلی شراب پینے سے 13افراد کی موت

کانپور۔۔۔۔کانپور میں زہریلی شراب پینے سے ابتک 13افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ ان میں سے 6کا تعلق کانپور ضلع جبکہ 7کانپور دیہات کے رہنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سچنڈی تھانہ علاقے کے دول گاؤں میں قائم شراب کے اڈے کو گاؤں والوں نے نذر آتش کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس اور گاؤں والوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی تاہم سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حالات پرجلد کنٹرول  کرلیا۔گاؤں کے رہنے والے شنکر کا کہنا ہے کہ شراب کا اڈہ جب سے کھلا ہے بڑی تعداد میں لوگ اپنی جان  گنوا بیٹھے ہیں۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی ایم سے حادثے میں مرنیوالوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے شراب پی کر مرنیوالوں کے لواحقین کو 2،2لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ،ساتھ ہی حادثہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -سنبھل میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 8افراد ہلاک

شیئر: