نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر بھلے ہی کپتانی کررہاہوں لیکن گھر کی کپتان میری اہلیہ اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی میں ہوئی۔ یہ دونوں ہی ہمیشہ سے ایک دوسرے کو بیحد سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی قبول کیا کہ انوشکا شرما ان کے گھر کی کپتان ہیں۔ انوشکا ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہیں، وہ میری طاقت ہیں ہر صورتحال میں مجھے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، ہم سب ہی اپنے زندگی بھر کے ساتھی میں یہ خوبی دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے میں بیحد خوش قسمت ہوں کہ وہ میرے گھر کی کپتان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری طرح انوشکا کو بھی کرکٹ کا بیحد شوق ہے اور وہ اس کھیل کو بخوبی سمجھتی ہیں کوہلی کے مطابق انوشکا کے مشوروں سے بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں بڑی مدد ملی ہے ۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے کیریئر کو بھی پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں۔