Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کے دورہ ہند کی تجویز

  نئی دہلی... ہندوستانی خفیہ ایجنسی (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے مودی حکومت کو پاک ہند مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے لئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے پر مدعو کر نے کی تجویز دی ہے۔ وہ اپنی کتاب کے اجرا کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ دا سپائی کرونیکل: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الیوژن آف پیس، آئی ایس آئی کے سابق سربرہ اسد درانی اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے سابق ہم منصب اے ایس دولت نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے ۔ اے ایس دولت نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں سفارتی اور دفاعی میدان میں نئے زاوئیے آزمائے جارہے ہیں ۔کچھ دن قبل تک کون سوچ سکتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے بات کرنے پر آمادہ ہوجائیں گے۔اسی طرح ہمیں بھی عمومی سوچ سے ہٹ کر دیکھنا ہوگا جیسا کہ سابق ہندوستانی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کہا کرتے تھے کہ جنرل باجوہ کو مدعو کیا جائے اور پھر نتائج دیکھیں۔جنرل (ر) اسد درانی نے ہندوستانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شرم الشیخ میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اور ان کے ہندوستانی ہم منصب من موہن سنگھ کے مابین ملاقات نئے دور کا آغاز تھا ،جسے دونوں ممالک کی بیوروکریسی نے پنپنے نہیں دیا۔دہشت گردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کے قیام کا معاہدہ دونوں ممالک کے لئے بڑی کامیابی ہوتا لیکن افسوس ایسا ہو نہ سکا۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف کو ملک دشمن انٹرویو کیلئے کس نے اکسایا؟

شیئر: