حال ہی میں چین میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد آرٹ میوزیم تعمیر کیاگیاہے جو ایک 165 میٹر بلند چٹان پر بنایاگیا ہے۔ حال ہی میں میوزیم کو کافی مقبولیت مل رہی ہے۔ ایک اونچی چٹان پر شیشوں سے مزین خوبصورت مگر اپنی نوعیت کی منفرد عمارت کی موجودگی دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتی ہے۔لائم اسٹون گیلری نامی یہ میوزیم گزشتہ برس تعمیر کیاگیاہے جسے جلد عوام کیلئے کھول دیاجائےگا۔