2100 کمپنیوں نے 83000کروڑ روپے کے قرض واپس کئے
نئی دہلی۔۔۔۔بینکوں سے حاصل شدہ قرض جان بوجھ کر ادانہ کرنے والی کمپنیوں کے سربراہوں نے کمپنیوں میں تالے لگنے کے ڈر سے 83 ہزارکروڑ روپے کے واجبات ادا کردیئے۔کمپنی امور کی وزارت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 2100سے زائد کمپنیوں نے بینکوں کے قرضے واپس کردیئے۔ ان میں سے زیادہ تر آئی بی سی میں ترامیم کے بعد بینکوں کے بقایا جات واپس کئے۔حکومت نے انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی کوڈ( آئی بی سی) میں ترمیم کرکے ان تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو نیشنل کمپنی لا ٹربیونل( این سی ایل ٹی ) کی طرف سے کارروائی کے بعد نیلام ہونیوالی کمپنی کیلئے بولی لگانے پر پابندی لگا دی ۔ واضح ہو کہ جب قرض کی قسطیں 90دنوں تک نہ ادا کی جائیں تو اسے نان پرفارمنگ ایسٹس( این پی اے ) قراردیدیا جاتا ہے۔