Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: خفیہ پولیس کی فوری کارروائی، مغوبی لبنانی بازیاب،2اغواکار گرفتار

    جدہ - -  - خفیہ پولیس نے لبنانی مغوی کو رہا کروا کر اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان مغوی سے 10 لاکھ ریال کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لبنانی شہری کو جو مقامی کمپنی میں کام کرتا تھا اس کے شرکاء جن میں ایک خاتون اور 2مرد شامل تھے نے اغوا کر لیا۔ ملزمان کا مطالبہ تھا کہ مغوی کے ذمہ 10 لاکھ ریال ہیں جو اس نے کمپنی کے دوسرے شرکاء ki حصے میں سے غبن کئے تھے ۔ جدہ پولیس کے ڈائریکٹر نے اغوا کے معاملے کو سلجھانے اور مغوی کو رہا کروانے کیلئے خفیہ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہو ںنے جامع حکمت عملی مرتب کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ۔ خفیہ پولیس کے اہلکار بالاخر مغوی تک پہنچ گئے جسے ملزمان نے ایک فلیٹ میں رکھا ہوا تھا ۔ اغوا کاروں کا ایک ساتھی مصر فرار ہو گیا تھا جس نے مغوی لبنانی کے دوسرے ساتھی سے لبنان میں مطالبہ کیا کہ وہ 10 لاکھ ریال ادا کرے جس کے بعد اس کے مغوی ساتھی کو رہا کیا جائے گا ۔ پولیس   ملزمان کے روابط ریکارڈ کرکے ان کی نشاندہی کر تے ہوئے بالاخر ان تک پہنچ گئی ۔ مغوی کو اغوا کاروں کے چنگل سے رہا کرواکر ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر نے کے بعد محکمہ تحقیق و استغاثہ کے سپرد کر دیا گیا۔  وقوعہ کی جامع انداز میں تحقیقات کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔
مزید پڑھیں:- - - - دوسرے ویزے پر مملکت آنیوالے غیر ملکی اپنا پرانا لائسنس بحال کروا سکتے ہیں ، ٹریفک پولیس

شیئر: