Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹائنی ٹینس پلیئر نکولاس ککر میچ فکسنگ میں معطل


بیونس آئرس : ارجنٹائن کے ایک ٹینس کھلاڑی نکولاس ککرکو میچ فکسنگ کے جرم میں معطل کر دیا گیا ہے ۔ 25سالہ عالمی نمبر84 نے نچلے درجے کے2میچ فکس کئے تھے۔اس کی سزا کا ابھی تعین نہیں کیا گیا تاہم اسے ہر قسم کے پروفیشنل ٹینس مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔ٹینس انٹیگرٹی یونٹ کے مطابق نکولاس بعض دیگر منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے اور ان سب کے تعین کے بعد اس کی سزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایک غیر جانبدار انٹی کرپشن حونٹ نے اسے معطل کرنے کا ابتدائی فیصلہ سنایا ۔ اس کے بارے بتایا گیا کہ اس نے اٹلی اور کولمبیا میں اے ٹی پی چیلنجر مقابلوں کے دوران 2میچ فکس کئے تھے ۔اس پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے سٹے بازوں کی جانب سے میچ فکسنگ کے رابطوں پر متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا اور معاملہ سامنے آنے پر تفتیش میں تعاون سے بھی گریزاں رہا۔ حکام کے مطابق اس پر مزید پابندیوں اور سزا سے متعلق تفصیلات آئندہ تاریخوں میں جاری کی جائیں گی۔

شیئر: