دمام ......مشرقی ریجن میں فاسٹ فوڈکی عالمی کمپنی میں صفائی کے کارکن کے طورپر بھرتی ہونے والے سعودی نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ۔ محنت کے ذریعے انتہائی مختصر مدت میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے معمولی صفائی کے کارکن سے 17 برانچز کا مینجر بن گیا ۔ سبق نیوز نے حیدر الحلیمی کے بارے میں لکھا ہے کہ حیدر مشرقی ریجن میں مقیم ہے ۔ میٹرک کرنے کے بعد وہ نوکری کی تلاش شروع کر دی ۔ فاسٹ فوڈ کی عالمی کمپنی ایک برانچ میں اسے برتن دھونے اور صفائی کرنے کی ملازمت پر بھرتی کر لیا گیا۔ حیدر اپنے کام سے کام رکھتا اور تمام فضول باتوں سے خود کو دوررکھتا تھا ۔ چند ہی دنوں میں اسکے کام اور اعلی اخلاق کو دیکھتے ہوئے اسے برانچ کے کچن میں ذمہ داری دی گئی وہاں بھی اس نے تمام لوگوں کو اپنے اخلاق سے گرویدہ بنا لیا ۔ حید رکے کام سے کمپنی کی انتظامیہ اتنا متاثر ہو ئی کہ اسے برانچ کا کیشئیر مقرر کر دیا گیا جس کے بعد اسے برانچ کا پہلا سعودی ڈائریکٹر بنایا گیا ۔ حیدر نے اپنی کامیابی کا سفر خوش اخلاقی اور ملنساری کے ساتھ جاری رکھا اور آج اسکا شمار بہترین سعودی کارکن کے طور پر کیا جاتا ہے حیدر جوکل تک معمولی صفائی کا کارکن تھا آج معروف عالمی فاسٹ فوڈ کمپنی کی 17برانچوں کا مینجر بن چکا ہے ۔ حیدر کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی برانچ کھولی جہاں تمام کارکن سعودی بھرتی کئے اور انہیں عملی کام کی تربیت بھی فراہم کی ۔ پہلی شاخ کی کامیابی کے بعد کمپنی نے اسے دیگر برانچز کھولنے کی منظور ی دی اس طرح یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس وقت حیدر کی زیر نگرانی 50سعودی نوجوان کام کررہے ہیں ۔