Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 6 خواتین سمیت 80 افراد کا قبول اسلام

الخبر..... مشرقی ریجن میں 6 خواتین سمیت 80 افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔ نومسلموں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جنہو ں نے مشرقی ریجن میں دعوہ والارشاد کے ذیلی دفتر میں شہادتین کا اقرار کرتے ہوئے قبول اسلام کا اعلان کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مشرقی ریجن میں رمضان پروگرام کے تحت مختلف مراکز میں دعوتی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔ دعوة والارشاد کی زیر نگرانی افطار پروگرام بھی گزشتہ 3 برسوں سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی افراد شرکت کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں افطار پروگرام کے ذمہ دار شیخ حسین الشھری نے بتایا کہ افطاری سے قبل دعوتی کام ہوتا جس میں دین اسلام کے زریں اصولوں سے حاضرین کو آگاہ کیاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ نو مسلموں کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے تاکہ انہیں اسلامی اصولوں کے بارے میں اچھی طرح آگاہی فراہم کی جاسکے۔ افطاری پروگرام میں آنے والے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو انکی زبانوں میں تیار کی گئی کتب اور ہینڈ بلز بھی فراہم کئے جاتے ہیں جن میں اسلام کے بارے میں مختصرا مگر جامع اندا ز میں اہم نکات کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔

                 

شیئر: