Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی تروتازگی کے لیے ٹونر استعمال کریں ‎

مصروف خواتین کے لئے جلد کی نگہداشت کے لئے وقت نکالنا ذرا مشکل کام ہوتا  ہے لہذا یہ خواتین کسی اچھے اور معیاری ٹونر کے استعمال کے ذریعے اپنی جلد کو ترو تازہ  بنا سکتی ہیں ۔ ٹونر جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔ آپ اسے اسپرے بوتل میں ڈال کر صبح شام باآسانی چہرے پر اسپرے کر سکتی ہیں ۔ ٹونر  کا ایک اور فائدہ یہ بھی کہ اسے لگا کر چہرے پر میک اپ سے پہلے موسچرائزر کے استعمال کی ضرورت  باقی نہیں رہتی ۔ اگر آپ چہرے کی کلینزنگ کرنا چاہتی ہیں تو اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگا کر کچھ کر مساج کریں اور پھر صاف کردیں ۔ اس سے آپ کی جلد صاف شفاف ہو جائے گی ۔ ٹونر کے انتخاب میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ معیاری اور کثیر العمل  پراڈکٹ ہو جو ایک سے زائد مقاصد کے لئے استعمال کی جاسکے ۔ مثال کے طور پر خشک جلد کے حامل افراد کو کریمی یا ملک کلینزر  استعمال کرنا چاہیے ۔ یہ  صفائی کے ساتھ ساتھ چہرے کو مناسب نمی بھی فراہم کرتا ہے جس کے باعث موسچرائزر کے استعمال کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔اسکے علاوہ  اگر آپ  گھر سے باہر نکلتے وقت موسچرائزر کے ساتھ سن بلاک کا استعمال کرنا چاہ رہی ہوں تو دونوں کریموں کو یکجا کرکے استعمال کریں یا ایسا سن بلاک لیں جس میں موسچرائزر کی خوبیاں بھی موجود ہوں . 
 

شیئر: