Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب جسے چاہے بلاسکتا ہے، شہباز شریف

مظفر گڑھ... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کو چاہے بلاسکتا ہے۔مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کوچاہے بلاسکتا ہے۔نیب نے مجھے بلایا۔ اگر دوبارہ بھی بلانا چاہے تو بلا سکتا ہے۔ قوموں کی تب ہی تعمیر ہوتی ہے جب وہ اپنے قانون کے آگے سر جھکاتی ہیں۔ ہمیں بھی قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئے ہیں۔پنجاب کے اسپتال یورپ کے اسپتالوں کی مانند ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا زمانہ یاد کیجیے اور آج وہ کیا کیا بھاشن دیتے ہیں؟، ان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔وہ کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں لیکن درحقیقت اس کا مقصد ہوتا ہے مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نتھیا گلی میں غلیلیں چلاتے ہیں۔ پچھلے 5 سال انہوں نے دھرنے دئیے۔ آصف زرداری کی لوٹ مار اور عمران کے دھرنوں کے لئے پاکستان نہیں بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ10سال میں جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی ہوئی اتنی70 سال میں نہیں ہوئی۔ موقع ملا تو جنوبی پنجاب کو اگلے10برسوں میں وسطی پنجاب کے برابر لے آوں گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہورہے ہیں۔ ان منصوبوں سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی،خسرو بختیار

شیئر: