Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے ہرادیا

 
لندن:  لارڈز کے تاریخی میدان پر ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 9 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا۔ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے 242 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کیلئے 64 رنز کا ہدف دیا جسے قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اظہر علی ایک چوکا لگا کر اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق اور حارث سہیل نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ حارث سہیل نے 39 اور امام الحق نے 18 رنز بنائے۔ٹیسٹ کے پہلے دن سے ہی گرین کیپس نے انگلینڈ کو دباو میں لے لیا تھا جب 184رنز پر پوری ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 363رنز کی مضبوط اننگز کھیل کر دباو مزید بڑھا دیا جسے انگلینڈ ٹیم برداشت نہ کرسکی۔ چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 235 رنز سے کیا ۔جوز بٹلر 66 اور ڈومنیک بیس 55 رنز پر ناٹ آوٹ تھے تاہم انگلینڈ کی چاروں وکٹیں صرف 7 رنز کا اضافے سے گریں اور 242 رنز پر ہوپوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ جوز بٹلر 67 اور ڈومنیک بیس 57 پر آوٹ ہوئے۔ محمد عامر اور محمد عباس نے 4,4 جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو فتح کیلئے 64 رنزدرکار تھے۔سیالکوٹ کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس کو خوبصورت بولنگ سے ٹیسٹ میں 8وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان سے جیت کا ہدف باآسانی حاصل کرکے سیریز 0-1سے اپنے نام کر لی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔

شیئر: