میکونو طوفان: الخرخیر اور ربع الخالی میں بارش جاری
الخرخیر: میکونوطوفان کے باعث الخرخیر میں موسلادھار بارش اور تیز ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔ الخیر خیر کے علاوہ صحرائے ربع الخالی میں گزشتہ روز سے وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے جبکہ محکمہ شہری دفاع سمیت تمام امدادی اداروں نے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مملکت کے جنوبی علاقوں سمیت ریاض کی جنوبی کمشنریوں میں منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا۔