ٹیم پر فخر ہے،لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر نجم سیٹھی کی مبارکباد
لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کپتان سرفراز احمد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ کپتان سرفراز احمد نے فتح کے بعد کہا کہ جس طرح میری ٹیم کے نوجوانوں نے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا مجھے اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم انگلینڈ آئے تھے اس وقت ہماری ٹیم بہت زیادہ نا تجربہ کار سمجھی جارہی تھی لیکن ہم جیت کیلئے بہت زیادہ پر امید تھے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ۔جس طرح نوجوان فاسٹ بولرز نے مظاہرہ کیا وہ انتہائی بہترین تھا۔آئرلینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے حوالے سے بھی سرفراز احمد نے بات کی اور کہا کہ ٹیسٹ بہت مشکل تھا اور جس طرح ہم نے اس میں فتح حاصل کی وہ ہمارے لئے بہت اچھا تھا۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جو ائے روٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم کھیل نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا اور ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں اور یہی وجہ ہار کا سبب بنی۔