Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس ناصر الملک نگراں وزیر اعظم مقرر

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مشترکہ طور پر سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم کے لئے نامزد کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے مشاورت میں خورشید شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔ نگراں وزیراعظم کو منتخب کرنا آسان کام نہیں تھا ۔ اس بات پر خوشی ہے کہ ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا ماضی واضح ہے۔ امید ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کا بطور نگراں وزیراعظم کردار جمہوری عمل کے حق میں ہوگا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب نے صبر و تحمل کے ساتھ اور مل کر فیصلہ کیا ۔ اس منصب کے لئے ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا جس پر اپوزیشن کو اعتراض نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے مشاورت میںاسپیکر ایاز صادق نے بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر خوشی ہے۔ دعا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ قائم رہے۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم کون ؟ فیصلہ آج متوقع

شیئر: