Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا انضمام،متحدہ مجلس عمل میں دراڑیں؟

  اسلام آباد...فاٹاکے خیبرپختونخوا سے انضمام کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام ( ف) اور جماعت اسلامی کے درمیان اختلافات سے متحدہ مجلس عمل میں دراڑ پڑنا شروع ہوگئی۔ فاٹا انضمام بل پر جہاں جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تو وہی جماعت اسلامی کے ارکان اس بل کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کے لئے صوبائی اسمبلی میں موجود رہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم نے اس بات کو تسلیم کیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام سمیت مختلف معاملات پر دونوں جماعتوں کا مختلف موقف ہے تاہم مارچ میں ایم ایم اے کے دوبارہ بحال ہونے سے پہلے سربراہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اتحاد کو نقصان پہنچائے بغیر تمام جماعتیں اپنی نظریاتی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فاٹا انضمام کے معاملے پر اختلاف کرنے والے دونوں جماعتیں ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا فیصلہ قبول کریں گی۔ جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ایم ایم اے حقیقی صورت میں فعال ہوجائے گی۔جماعت اسلامی کے ساتھ اختلافات کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد انتخابات کے لئے ہے ان معاملات پر بات کریں گے جو الیکشن کے بعد پیش آئیں گے ۔حافظ حسین نے تسلیم کیا کہ فاٹا انضمام کے معاملے پر اختلافات ہیں لیکن اس سے اتحاد کو نقصان نہیںپہنچے گا آپ انتخابات کے بعد ہمیں ایک صفحے پر دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی نے فاٹا انضمام کی توثیق کردی

شیئر: