Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اسکول ریاض: 12ویں کلاس کے نتائج،93.4فیصد کامیابی، لڑکیاں

607طلباءو طالبات نے شرکت کی، 567نے کامیابی حاصل کی، 40ناکام رہے، اسکول کے چیئرمین اور پرنسپل کی طرف سے مبارکباد
ریاض (کے این واصف) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نئی دہلی (CBSE) نے مارچ 2018ءمیں منعقد ہ12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض ڈاکٹر شوکت پرویز کے پریس نوٹ کے مطابق انڈین اسکول ریاض سے بارہویں کلاس کے بورڈ امتحان میں جملہ 607طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 567نے کامیابی حاصل کی اور 40ناکام رہے۔ اسکول کی مجموعی کامیابی 93.4 فیصد رہی۔ 257 طلباءو طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ 462فرسٹ کلاس، 50سیکنڈکلاس کے درجے میں رہے۔ 52طلباءو طالبات نے کمپارٹمنٹل میں کامیابی حاصل کی۔ شعبہ سائنس میں اسمرتی پرکاش نے پہلا، عتیقہ محمد قاسم نے دوسرا اور امل فیروز نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ شعبہ کامرس میں سلطانہ یونس ، مہیما سلوان اور ٹی آمینہ نے بالترتیب پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ ہیومنٹیز میں ھدا نے پہلا، دانیا امیر اور نیتھاولسن نے دوسرا اورsinsima sajna نے تیسرا مقام حاصل کیا مجموعی طور پر اعلیٰ نمبروں سے کامیاب ہونے والے اور ٹاپرز میں تمام لڑکیاں ہی رہیں۔ اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر دلشاد احمد اور پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز او ر انتظامی کمیٹی کے اراکین نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی او رمستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفارتخانہ ہند کے زیر نگرانی چلنے والے انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول ریاض کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان کے مطابق اسکول کے نتائج اس طرح رہے۔ بارہویں کلاس کے بورڈ امتحان میں جملہ 42طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ تمام امیدوار کامیاب رہے۔ 42میں منجملہ 7نے 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے۔ رانیہ مہوش نے 95.2فیصد، احسان ایم پٹیل نے 93.2فیصد اور سید عاکف سراج نے 93فیصد نمبر حاصل کئے۔ تمام 42طلباءنے فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل کیا جبکہ 70فیصد طلباءنے امتیازی زمرے میں جگہ پائی۔ اس اسکول میں ٹاپ کرنے والوں میں لڑکوں نے لڑکیوں پر سبقت حاصل کی۔
 

شیئر: