Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ماسا کا افطار ڈنر

جدہ ( زبیر پٹیل ) میمن ویلفیئر سوسائٹی (ماسا) کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی مقامی ریستوران میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ کے مقامی تاجروں کے علاوہ ملازمت پیشہ افراد کیساتھ کمیونٹی کے مخیر افراد نے بھی شرکت کی۔

افطار اور نماز مغرب کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ محمد مکی نے سعادت حاصل کی جس کے بعد نعت شریف احمد عرفان نے پڑھی۔جس کے بعد بحیثیت خازن شعیب سکندر نے رپورٹ پیش کی کہ ماسا نے کس طرح گزشتہ برسوں میں مستحقین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے ویلفیئر سوسائٹی کے تمام پروگراموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی آج تک بڑھ چڑھ کر خدمت کی ہے اور اس سلسلے میں بلا امتیاز خدمت جاری ہے۔جو نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیا میں میمن برادری کی بلا تفریق فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ صدر ماسا عرفان احمد کولسا والا نے اپنے خطاب میں ماسا ارکان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح ماسا سے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ اپنی خدمات کا معیار اور نیٹ ورک بڑھاسکیں ۔انہوںنے ایونٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے تقریب ہر سال کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچتی ہے۔

 اس سلسلے میں انہوں نے وسیم تائی، احمد عبدالکریم، یوسف المیمنی، شیخ لقمان، محمد چھاپرا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ مختصر تقریب کے بعد مہمانوں کی ڈنر سے تواضع کی گئی۔
                           

شیئر: