Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں،مریم نواز

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف کو سبق سکھانے کے لئے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا۔مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ میرے والد کے اعصاب پر دباو ڈالنا ہے۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دلانے کے لئے جہاد پر نکلے ہیں ۔ اس جہاد میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ منصوبے بنانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں یاد رکھیں میں نواز شریف کی کمزوری نہیں طاقت ہوں۔ہر آزمائش اور امتحان میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا گناہ یہ ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں ۔ میرا ایمان ہے سب سے بڑی عدالت اللہ کی عدالت ہے ۔اپنے والد کا سر جھکنے دوں گی اور نہ غیرت مند پاکستانیوں کا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے بہت سے جرائم ہوں گے۔ بہت سے گناہ ہوں گے مگر انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔جدید ترین انفراسٹرکچر دیا۔ ملک میں جدید شاہراہوں اور موٹرویز کا جال بچھایا۔ بلوچستان کو بدامنی سے نکال کر امن وسکون دیا۔کراچی کی رونقیں بحال کیں۔ دیوالیہ ہو جانے والی معیشت کو بحال کیا۔ نوجوانوں اور بے روزگاروں کے لئے روزگار کے مواقع کھولے ۔ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی۔ 70سال بعد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا۔ وطن کے اندھیرے دور کئے۔بجلی پیداوار میں 10 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ دہشت گردی کا خاتمہ کیا ۔سی پیک کی شکل میں پاکستان کو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کی کمزوری نہیں طاقت ہوں،مریم

شیئر: