Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام، 2 لاکھ 20 ہزار کیپٹاگون برآمد

کنگ فہد کاز وے، الحدیثہ اور ضبا پورٹ پر کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے منشیات سمگل کرنے کی تین بڑی کوششیں ناکام بنائی ہیں، کنگ فہد کاز وے، الحدیثہ اور ضبا پورٹ پر دولاکھ 20 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی حکام نے کنگ فہد کاز وے پر ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک لاکھ 20 ہزار 370 سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں اور 45 ہزار975 ممنوعہ گولیاں برآمد کیں۔
الحدیثہ پورٹ پر کسٹم حکام نے ایک مسافر کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 21 ہزار 11 کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں جبکہ ضبا پورٹ پر ایک ٹرک سے ڈرائیور کی سیٹ کیویٹی میں مہارت سے چھپائی گئی 34 ہزار84 کیپٹاگوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کے تعاون سے غیرقانونی اشیا کی وصول میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر: