آئندہ جمعہ سے سعودی شہری حرمین ٹرین سے مفت سفر کرسکیں گے
منگل 29مئی2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو حراست میں لینے سے متعلق صدر فرانس کا بیان درست نہیں، سعودی دفتر خارجہ
٭ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تجرباتی پروازوںکا آغاز کردیا
٭ 2017ءکے دوران 19ملین سے زائد معتمرین ارض مقدس پہنچے
٭ زنانہ لوازمات فروخت کرنے والے 19ہزار اداروں نے سعودی خواتین کا تقرر نہیں کیا، وزارت محنت و سماجی بہبود
٭ مشرقی ریجن کے الخبر ساحل پر 20سی سی کیمرے نصب
٭ سعودی عرب نے فلسطین کو 6ارب ڈالر دیئے
٭ آئندہ جمعہ سے سعودی شہری حرمین ٹرین سے مفت سفر کرسکیں گے
٭ یمن میں ہمارے فوجی دستوں کی شرکت قومی فرض ہے، سوڈان
٭ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور اور تنزانیہ کے مفتی نے تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
٭ مملکت کے 4علاقوں میں 38وکیل مرد و خواتین کا آن لائن انتخاب
٭٭٭٭٭٭٭٭