صعدہ ہوائی اڈے پر سرکاری افواج کا کنٹرول
عدن.... یمنی وزیراعظم احمد بن دغر نے کہا ہے کہ یمنی افواج کی فتوحات سے مکمل قومی فتح کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بغاوت کا خاتمہ ہوگا۔ جنگ منطقی انجام کو پہنچ جائیگی۔ ملک میں امن بحال ہوگا۔ حوثیوں کو مغربی ساحل ، تعز، لحج، البیضاء، مارب، الجوف اور صعدہ میں شکست پر شکست نے بوکھلا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثیوں نے صعدہ کے سرکاری اداروں میں لوٹ مار شروع کردی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق صعدہ کے ہوائی اڈے پر بھی سرکاری افواج نے کنٹرول حاصل کرلیاہے۔