Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ، مویشیوں میں بیکٹیریا، ڈیڑھ لاکھ بیل تلف

ویلنگٹن ۔۔۔ نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھنے کے  تدارک کے لیے  ڈیڑھ لاکھ  بیل تلف کر دیئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  ان بیلوں میں  مائیکو پلازما   بْووِس  نامی  بیکٹیریا پھیل رہا تھا جس کے باعث ان کو تلف کرنے کا اقدام اٹھانا پڑا۔  ویٹنری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  جانوروں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے  جس میں کامیابی  کی صورت میں  ملک سے متعلقہ بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار  گلہ بانی  پر ہے۔

شیئر: