مکہ مکرمہ....گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ افطار کیا۔ اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔ گورنر مکہ مکرمہ نے مسجد الحرام کے خدمت گار تمام اداروں او ررضاکار سعودی نوجوانوں کو عمرہ اور زیارت کیلئے آنے والوںکی خدمت پر شاباش دی۔ انہوں نے کہاکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان زائرین حرم کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کا غیر معمولی عزم کئے ہوئے ہیں۔