ملائیشیا کی کمپنی کیلئے سعودی عدالت کا فیصلہ
ریاض ....ریاض کی ایگریکٹیو کورٹ نے ملائیشیا کی ایک کمپنی کے حق میں سعودی نجی یونیورسٹی کیخلاف 92ملین 5لاکھ 66 ہزار ریال کی ادائیگی پر مشتمل پیرس میں ثالثی کی عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کردیا۔ ملائیشیا کی کمپنی نے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ریاض کی ایگزیکٹیو کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی اطلاع ملنے کے 5روز کے اندر نجی سعودی یونیورسٹی کو حکم کی تعمیل کرنا ہوگی۔