شمالی وزیر ستان میں بم سے حملہ،2اہلکار جاں بحق
راولپنڈی ...شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے میں 2اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی سلیم اور لانس نائیک مومن شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو معمول کے گشت کے دوران ریموٹ کنٹرولڈ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔