انقرہ ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ چند یورپ ممالک کی عقل کو حقیقی معنوں میں گرہن لگا ہوا ہے جن میں خاص طور پر جرمنی شامل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ہم بہت سے مثبت پہلوؤں پر بات کرتے ہیں لیکن جب ہم عملی طور پر دیکھتے ہیں تو یہ ان باتوں کو مکمل طور پر فراموش کر کے دوبارہ دہشتگرد تنظیموں پی کے کے اور فیتو کا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں۔ شاید جرمنی سمجھتا ہے کہ ایسا کر کے ترکی کو بے بس کر سکتا ہے لیکن وہ ان میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔صدر اردگان نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سنجیدہ قدم اٹھایا لیکن اب انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے تو انہوں نے دوبارہ بہانے بنانا شروع کر دئیے ہیں۔