کرپٹ حکومت کے خاتمے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں،عمران
اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔عوام اس حکومت سے نجات پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ عمران خان نے حکومتی مدت پورے ہونے پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ کہ آج رات حکومت نے اپنی 5 سال کی مدت پوری کرلی۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا، 5 سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔عمران خان نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔ اس ناہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پرشکراداکیا جائے۔