معمولی سی بات پر پورامحلہ میدان جنگ بن گیا
امروہہ۔۔۔۔معمولی کہا سنی پر 2گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں دونو ں جانب سے کھلے عام لاٹھی ڈنڈے اور سنگ باری نے پورے محلے کو میدان جنگ میں تبدیل کردیااور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس واقعہ میں 4افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹھیلا کھڑا کرنے کے معاملے پر 2 فریقوں میں بحث شروع ہوگئی اور دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر پتھر اؤ اور لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ آور ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔