نتیش کے ’’مورتی چور‘‘امیدوار کو عوام نے سبق سکھادیا، تیجسوی
نئی دہلی۔۔۔۔بہار کی جوکی ہاٹ سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل نے زبردست کامیابی حاصل کی۔ یہاں شاہ نواز عالم نے 40ہزار ووٹوں سے فتح حاصل کی۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش نے ایسے امیدوار کو میدان میں اتارا جو مورتی چوری کے الزام میں ملوث تھا۔ اس کیخلاف دیگر کئی جرائم کے مقدمات قائم تھے۔ تیجسوی نے کہا کہ بہار کی جنتا موقع پرستوں کو کڑا جواب دے رہی ہے۔ نتیش کمار نے گزشتہ دنوں تہوار کے موقع پر جو2لاکھ تلواریں جمع کرنے کا کام کیا آج عوام نے انہیں واپس انعام کے طور پر دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پورے ملک میں متحد ہوکر 2019ء میں ہونیوالے انتخابات میں بی جے پی کو شکست سے دوچار کریگی۔