Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

37فیصد خواتین پہلی فرصت میں ڈرائیونگ کیلئے بے قرار

ریاض۔۔۔۔سبق ویب سائٹ نے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے تحت بتایا ہے کہ 37فیصد سعودی خواتین 10شوال کے بعد گاڑیاں چلانے کا تجربہ کرینگی جبکہ باقی ماندہ خصوصی ٹریننگ کے بعد ڈرائیونگ کا شوق پورا کرینگی۔تفصیلات کے مطابق جائزے میں 2لاکھ 46ہزار سے زیادہ خواتین کو شریک کیا گیا ۔24فیصد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے پر عملدرآمد کے کچھ عرصے بعد میدان میں اترینگی۔ 61فیصد کے لگ بھگ خواتین کار ڈرائیونگ کیلئے مستعد اور پرعزم ہیں۔19فیصد خواتین نے کہا کہ وہ کبھی بھی گاڑی نہیں چلائیں گی۔20فیصد نے عندیہ دیا کہ انہیں ڈرائیونگ سے کوئی دلچسپی نہیں۔
مزید پڑھیں:- - -غیر رجسٹرڈ احرام سے بچنے کا انتباہ

شیئر: