Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کو ہتھیار رکھنے پر مغرب کا موقف

بیروت۔۔۔۔لبنان کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک نے لبنان کے کئی عہدیداروں کو انتباہ دیا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ہتھیار رکھنے کے سلسلے میں قانونی جواز پیش کرنے کی کوشش سے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ یہ انتباہ لبنانی حکومت کے جاری کردہ اُس بیان پر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’’لبنانی شہری جارحانہ حملوں اور ناجائز قابض طاقت کی مزاحمت کے مجاز ہیں ‘‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر عالمی برادری نے توجہ طلب حد تک سخت موقف اپنایا ہے۔ امریکہ ،یورپ خصوصاً برطانیہ نے بعض لبنانی عہدیداروں کو اس حوالے سے اپنے سخت موقف سے مطلع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سرکاری اداروں کو کاغذی کارروائی بند کرنے کی ہدایت

شیئر: