لان کے جدید اسٹائل ملبوسات
لان موسم گرما کا سب سے موزوں پہناوا ہے اور عید الفطر بھی چو نکہ شدید گرمی میں آرہی ہے لہٰذا اس موقع پر لان پر مشتمل مختلف برینڈز کی عید کلیکشن متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے جن میں روایت کے ساتھ ساتھ جدید کٹس اور ٹرینڈز کو مدنظر رکھا جارہا ہے ۔ ڈیجیٹل ، بلاک اورسن فلاور پرنٹنگ پرمشتمل ڈیزائن ان ملبوسات کو ایمبیلیشمنٹ تہواروں کے لیے موضوع بناتے ہیں ۔ کاٹن اور لان کی ایمبرائیڈڈ شرٹس کے ساتھ ڈائیڈ کیمرک ٹراؤزرز اور ڈیجیٹل پرنٹڈ پیور میڈیم سلک دوپٹے لباس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتےہیں ۔ موٹیوز کا خوبصورتی سے استعمال ملبوسات کو خوبصورت لک دیتا ہے ۔ اگر ٹرینڈ کی بات کی جائے تو کرتا اسٹائل بازوؤں کا فیشن عام ہو رہا ہے ۔ اگر شرٹ پر ایمبرائیڈری ہو تو بازوؤں پرموٹیوز زیادہ پسند کئے جاتے ہیں ۔ مختلف لان کولیکشن ہلکے اورشوخ رنگوں کے امتزاج کو خوبصورتی سے متعارف کرا رہی ہیں ۔