Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عینک کا درست انتخاب آپ کے فیشن سینس کوظاہر کرتا ہے

اپنے فیشن سینس کے اظہار اور چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لئے عینک کا استعمال کیا جاتا ہے  ۔ چشمے کا صحیح انتخاب چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے لیے چہرے کی بناوٹ کومدنظررکھتے ہوئے فریم خریدنا ضروری ہے ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے چہرے سے بڑا فریم نہ خریدیں اور نہ ہی بغیر کناروں والا فریم استعمال کریں ۔ آگر آپ کا چہرہ گول ہے تو آپ چوکور فریم والی عینک استعمال کریں ۔ اگر آپ نے گول چہرے کے ساتھ گول چشمہ لگا لیا تو آپ کا چہرہ کسی فٹبال کا سا تاثر پیش کرے گا ۔ چوکور چہرے کے لئے بیضوی شکل کا فریم استعمال کریں ۔ اور اگر آپ کا چہرہ کتابی ہے تو آپ ہر طرح کا فریم استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان فاصلہ کم ہے تو اس صورت میں ہلکے رنگ کے فریم کا انتخاب کریں ۔ فریم کے انتخاب میں چہرے کی شیپ کے ساتھ ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل کو بھی مدنظر رکھیں ۔ سنہرے بالوں والی خواتین کو نیلے ، سبز اور گلابی رنگ کے فریم استعمال کرنے چاہیے ۔ فریم کے انتخاب میں چہرے کے نقوش کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے ۔ وہ افراد جن کی ناک لمبی ہو انہیں چاہیے کہ نچلے پل والا چشمہ لگائیں ۔ چھوٹی ناک کے لیے لمبے پل والا چشمہ استعمال کریں جبکہ چپٹی ناک کے لیے گہرے رنگ کے پل کا چشمہ بھلا لگتا ہے ۔ اس سے ناک کے چپٹے پن کا احساس کم ہو جاتا ہے اور چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
 

شیئر: