ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے کمپنی کے کامیاب ترین فون نوکیا 3 کا اپگریڈڈ ورژن نوکیا 3.1 لانچ کردیا گیا ہے۔ فون کو روس میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا گیا۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، میڈیا ٹیک 6750 پروسیسر اور اینڈرائیڈ ون آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2990 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں وائی فائی ، ہاٹ اسپاٹ، جی پی ایس ، ایف ایم ریڈیو اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کو کاپر ، سفید اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی فروخت جون سے شروع ہوگی اور اس کی قیمت 139 یورو ہوگی ۔