Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 5.1 اسمارٹ فون لانچ‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 5 کا اپگریڈڈ ورژن نوکیا 5.1 لانچ کردیا گیا ہے۔ فون کو روس میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا گیا۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 18 پروسیسر اور اینڈرائیڈ ون آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی پرفارمنس پچھلے ورژن کی نسبت 40 فیصد تیز ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون میں این ایف سی اور گوگل پے سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ سمارٹ فون کو کاپر ، نیلے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی فروخت جولائی سے شروع ہوگی اور اس کی قیمت 189 یورو ہوگی ۔

شیئر: