Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ احد پر تشدد،حمزہ شہباز کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کاحکم

لاہور... سپریم کوٹ نے حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک کی درخواست کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عائشہ احد نے مو¿قف اختیار کیا کہ اسے اور اس کی بیٹی کو حمزہ شہباز سے جان کا خطرہ ہے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ شہباز شریف کو فون کر کے پیشی کو یقینی بنائیں۔ کسی کی جان خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے خواجہ سلمان سے استفسار کیا کہ بتائیں حمزہ شہباز کہاں ہے۔ حمزہ شہباز جہاں کہیں بھی ہوں پیش ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں۔ 3 سے 4 روز میں واپس پاکستان آ جائیں گے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ عائشہ احد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عائشہ احد کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی 6 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے عائشہ احد پر تشدد کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کیا جائے۔ عائشہ احد پر تشدد سے متعلق درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، علی عمران اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:اصغر خان عملدرآمد کیس،نواز شریف کو نوٹس جاری

شیئر: