Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے: احسن اقبال

احسن اقبال نے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سیاسی خلفشار سے پاک معاشی لانگ مارچ پر زور دیا۔ (فوٹو: اے پی پی)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے جدہ میں پاکستانی تاجر برادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے’اڑان پاکستان‘ اقدام کے تحت فائیو ای فریم ورک کے اہم عناصر کی نشاندہی کی، جو پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت اور 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کے مقصد سے ایک مربوط روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام ملکی ترقی کے لئے پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر نے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سیاسی خلفشار سے پاک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے سیاسی یا معاشی بحران کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اڑان پاکستان منصوبے کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ملک کی معاشی خود مختاری کا دارومدار ڈالر پیدا کرنے کی صلاحیت پر ہے۔

 

شیئر: